Monday, 11 September, 2006, 09:07 GMT 14:07 PST
بغداد میں ایک خود کش حملہ آور نے فوجیوں کی ایک بس کودھماکے سے آڑا دیا جس میں کم از کم دس فوجی ریکروٹ ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق حملہ آور نے مطانہ ریکروٹمنٹ سینٹر پر فوج میں بھرتی ہونے والے ریکرونٹوں کو لے جانے والی بس کو نشانہ بنایا۔ عراقی مزاحمت کارروں نے اس سے پہلے بھی مطانہ ریکروٹمنٹ سینٹر پر حملے کیے ہیں۔
خیال کیا جاتا ہے کہ حملہ آور نے دھماکہ خیز بلیٹ پہن رکھی تھی اور وہ اس بس میں سوار تھا جس میں ریکروٹ فوجیوں کو لے جایا جا رہا تھا۔
عینی شاہدوں کے مطابق اوپر تلے دو دھماکوں کی آوازیں سنیں گئیں جس کے بعد پورے علاقے میں سفید دھویں کے بادل چھا گئے۔
اتوار کے روز تشدد کے دو مختلف واقعات میں کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے۔تشدد کے واقعات ایک ایسے موقع پر پیش آ رہے ہیں جب امریکی اور عراقی فوجی مل کی دارالحکومت میں امن عامہ کی صورتحال کو بہتر بنانے کی کوششیں کر رہی ہیں۔