Wednesday, 06 September, 2006, 11:56 GMT 16:56 PST
بغداد میں دو مختلف بم دھماکوں میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور تیس زخمی ہو گئے ہیں۔اس کے علاوہ بغداد پولیس کو انیس لاشیں ملی ہیں جن کے بارے خیال کیا جاتا ہے کہ ان کو فرقہ وارانہ تشدد میں ہلاک کیا گیا ہے۔
اس کےعلاوہ بغداد کی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے شہر سے انیس لاشیں برآمد کی ہیں۔مرنے والے کی شناخت اور وجوہات کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ملی ہے۔
بغداد میں پولیس تواتر کےساتھ گمنام لوگوں کی لاشیں برآمد کرتی رہتی ہے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ فرقہ وارانہ تشدد میں ہلاک کر دیئے جاتے ہیں۔
دھماکوں میں مرنے والوں میں اکثریت فوجیوں کی ہے جو پہلے دھماکے کے موقع مارکیٹ پر پہنچے تھے۔
ایک عینی شاہد عبد المجید صالح نے بتایا ہے کہ کار بم دھماکہ اس وقت ہوا جب ٹائروں کی دوکان کے باہر کھڑی ایک دوکان دھماکے سے پھٹ گئی۔اس کار کے پاس ہی ایک منی بس کھڑی تھے جس میں سوار تمام مسافر ہلاک ہو گئے۔
منگل کے روز عراقی کی پارلیمنٹ نے ملک میں نافذ ایمرجنسی کی معیاد میں توسیع کر دی تھی۔