http://bbc.com.im/urdu/

Tuesday, 05 September, 2006, 12:52 GMT 17:52 PST

بالی بم دھماکہ: ایک کو سزا

انڈونیشیا کے ایک اسلامی شدت پسند کو اکتوبر دوہزار پانچ میں بالی میں ہوئے خود کش بم حملہ میں ملوث ہونے کے جرم میں آٹھ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

تیس سالہ عبد العزیز کو اس حملہ کا مبینہ ماسٹرمائنڈ ملائشیا نژاد نور الدین ٹاپ کو پناہ دینے کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔

اس معاملے میں عبد العزیز پہلےشخص ہیں جنہیں سزا سنائی گئی ہے۔ اس حملہ میں کم از کم بیس افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ قریب دو سو افراد زخمی ہوئے تھے۔

اس معاملے میں تین دیگر لوگوں پرمقدمہ زیر سماعت ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے دھماکہ خیز مادہ تیار کرنے اور اسے پہنچانے کے کام میں شامل تھے۔ امید کی جا رہی ہے کہ اس معاملے میں آئندہ چند روز میں فیصلہ سنایا جا سکتا ہے۔

بالی کی ایک عدالت میں جج نے کہا کہ عزیز نے نورالدین سے کم از کم دس بار ملاقات کی اور اس نے ایک ویب سائٹ بنا کر مسلمانوں سے کافروں کے خلاف جہاد کرنے کی اپیل کی تھی۔