Saturday, 02 September, 2006, 08:38 GMT 13:38 PST
عراق کے مقدس شہر کربلا میں شدت پسندوں کے حملے میں گیارہ پاکستانی اور تین بھارتی شیعہ زائرین ہلاک ہوگئے ہیں۔
عراقی پولیس کے مطابق یہ چودہ افراد جمعہ کے روز کربلا جاتے وقت مارے گئے۔
پولیس کے ایک اہلکار نے خبررساں ادارے اے پی کو بتایا کہ ان افراد کو بغداد سے اسی کلومیٹر جنوب میں گولی مارکر ہلاک کیا گیا۔
حالیہ برسوں میں عراق میں تشدد کے باوجود پاکستان، بھارت اور دیگر ممالک سے شیعہ زائرین کربلا اور نجف کا سفر کرتے رہے ہیں۔