Friday, 01 September, 2006, 12:12 GMT 17:12 PST
ایران کے شہر مشہد میں ایک طیارہ تباہ ہونے سے کم از کم انتیس افراد ہلاک اور چالیس سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ طیارے کےحادثے میں اسی مسافر ہلاک ہو گئے لیکن بعد میں ایران کی حکومت نے کہا ایک طیارے میں ایک سو سے زیادہ مسافروں کو بچا لیا گیا ہے۔
ایرانی ٹی وی کے مطابق روسی ساخت کا مسافر بردار طیارہ جو بندر عباس سے مشہد آ رہا تھا، لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔ طیارے میں 145 مسافر سوار تھے۔
حکام کے مطابق لینڈنگ کے دوران طیارے کا ٹائر پھٹ گیا جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی۔