http://bbc.com.im/urdu/

Sunday, 27 August, 2006, 14:03 GMT 19:03 PST

مسافر بردار امریکی طیارہ گر کر تباہ

کینٹکی ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ اس پر پچاس افراد سوار تھے۔

اطاعات ہیں کہ جہاز پر سوار 49 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ خبر ہے کہ ایک شخں کی جان بچ گئی ہے۔

کومائر سی آر جے-100 جیٹ جارجیا کے شہر اٹلانٹا جا رہا تھا لیکن پرواز کے کچھ ہی دیر بعد لیگزینگٹن بلیوگراس ایئر پورٹ سے ایک میل کے فاصلے پر ایک جنگل میں گرگیا۔

امریکہ کے محکمہ ہوابازی کے ایک ترجمان نے کہا’ کافی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔‘
اس حادثہ کے بعد امدادی طیارہ کو وہاں بھیجا گیاہے۔

کومائر 5191 اٹلانٹا کے ڈیلٹا ایئر لائن کا جہاز تھا۔ اس پر 47 مسافر سوار تھے جب کہ طیارے کے تین کارکن بھی اس پر موجود تھے۔