http://bbc.com.im/urdu/

Friday, 25 August, 2006, 08:12 GMT 13:12 PST

امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کا جائزہ

امریکی فوج عراق اور افغانستان میں مرنے والے والی فوجیوں کی ہلاکتوں کا نئے سرے سے جائزہ لے رہی ہے۔

امریکی فوج کی طرف سے افغانستان اور عراق میں مرنے والے فوجیوں کی ہلاکتوں کا نئے سرے سے جائزہ لینے کا فیصلہ مرنے والے فوجیوں کے ورثاء کی طرف سے شکایت کے بعد کیا گیا ہے۔

مرنے والے فوجیوں کے ورثا کو شکایت رہی ہے کہ ان کو اپنے عزیزوں کی ہلاکت کے بارے میں مکمل معلومات فراہم نہیں جاتیں۔

اسی طرح کے ایک مقدمےمیں سابق امریکی فٹ بال سٹار پیٹ ٹلمین کی خاندان کو بتایا گیا کہ وہ افغانستان میں دشمن کا فائرنگ میں ہلاک ہو گیا ہے لیکن پانچ ہفتے بعد پتہ چلا کہ وہ اپنے ساتھی فوجی کی گولی لگنے سے ہلاک ہوا تھا۔

اس جائزے میں 2001 سے لے کر اب تک ہونے والی اموات کا نئے سرے سے تفتیش ہوگی کہ ان کی اموات کن حالات میں اور کیسے ہوئیں۔

پیٹ ٹلمین کی ماں نے فوج کی طرف ہلاکتوں کا از سر نو جائزہ لینے کے فیصلے کو سراہا اور مطالبہ کیا کہ نئے حقائق سے مرنے والے فوجیوں کے ورثاء کو بھی مطلع کیا جانا چاہیے۔