http://bbc.com.im/urdu/

Friday, 25 August, 2006, 11:22 GMT 16:22 PST

غزہ پر میزائیلوں سے حملے

اسرائیلی طیّاروں نے غزہ میں دو عمارتوں کو میزائیلوں سے نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم آٹھ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

حملے کا نشانہ بننے والی عمارتیں جبلیہ میں ہیں اور ان کے رہائشیوں نے بتایا کہ انہیں اسرائیلی فوج نے ٹیلی فون کے ذریعے وہاں سے چلے جانے کے لیئے کہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس اطلاع کے پندرہ منٹ کے بعد عمارت تباہ کر دی گئی۔

اسرائیل نے کہا ہے کہ اس نے اسلحے کے گودام کو نشانہ بنایا ہے۔ غزہ شہر میں ایک اور میزائیل حملہ ہوا جس میں عینی شاہدین کے مطابق ایک عمارت تباہ ہوگئی۔ اس حملے میں قریبی عمارتوں کو بھی آگ لگنے سے نقصان پہنچا۔

غزہ میں اسرائیلی کارروائی کا تازہ ترین دور دو مہینے قبل ایک اسرائیلی فوجی کے پکڑے جانے کے بعد سے جاری ہے۔