http://bbc.com.im/urdu/

Saturday, 19 August, 2006, 23:12 GMT 04:12 PST

اسرائیلی حملہ خلاف ورزی ہے:عنان

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کوفی عنان نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملہ عارضی جنگ بندی کے لیئے سکیورٹی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ انہیں سنیچر کی صبح لبنان میں ہونے والی اسرائیلی کمانڈوز کی کارروائی پر گہری تشویش ہے۔

اسرائیلی حملہ اور کنبانی وزیراعظم کا ردِعمل
خصوصی ضمیمہ: مشرق وسطیٰ بحران
اس سے پہلے لبنان کے وزیر اعظم فواد سینیورا نے کہا تھا کہ اسرائیل کا حملہ اقوام متحدہ کے تحت کی گئی جنگ بندی کی قرارداد کی’صریحاً خلاف ورزی‘ ہے۔

اسرائیل کے فوجی کمانڈوز سنیچر کو صبح سویرے لبنان میں پر حملہ کیا تھا جس میں اس کا ایک فوجی ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں اور اسرائیل کا کہنا تھا کہ ’یہ کارروائی حزب اللہ کو ایران اور شام سے اسلحہ کی منتقلی روکنے کے لیئے کی گئی ہے‘۔