Monday, 14 August, 2006, 19:07 GMT 00:07 PST
مسلح ہتھیار بندوں نے امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز سے وابستہ دو صحافیوں کو غزہ سے اغواء کر لیا ہے۔
امریکی صحافیوں کے ڈرائیور نے سکیورٹی اہلکاروں کو بتایا کہ ان کی کار کو پیر کی شام کو غزہ شہر میں روکا تھا۔
ڈرائیور نے بتایا کہ ہتھیار بندوں نے دونوں صحافیوں کو دوسری گاڑی میں بیٹھنے کا حکم دیا اور بعد میں اسے بھگا کر لے گئے۔
ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ صحافیوں کے اس اغواء کا ذمہ دار کون ہے۔
گزشتہ دو برس میں کئی غیر ملکیوں کو غزہ سے اغواء کیا گیا لیکن سب ہی کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے چھوڑ دیا گیا۔