Thursday, 10 August, 2006, 17:00 GMT 22:00 PST
امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے کہا ہے کہ برطانیہ سے امریکہ جانے والی پروازوں کو بم سے اڑانے کا منصوبہ ’ہمیں اس حقیقت کی یاد دلاتی ہے کہ یہ قوم مسلمان انتہا پسند اور فاشِسٹ عناصر سے جنگ لڑ رہی ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ’اسلامی انتہا پسند ہم جیسے آزادی پسند لوگوں کو ختم کرنے کے لیئے ہر ممکن طریقہ استعمال کرنے کے لیئے تیار ہیں۔‘
امریکی صدر نے کہا کہ اگرچہ امریکہ گیارہ ستمبر کے حملوں کے بعد سے زیادہ محفوظ ہے لیکن ابھی بھی وہ پوری طرح محفوظ نہیں ہے۔ ان کے مطابق یہ سوچنا غلطی ہوگی کہ امریکہ کو اب کوئی خطرہ نہیں ہے۔
صدر بش نے یہ بیان ٹیکساس سے وسکانسن پہنچنے پر دیا۔