http://bbc.com.im/urdu/

Wednesday, 02 August, 2006, 04:39 GMT 09:39 PST

حزب اللہ کارکن پکڑنے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے لبنان کے شہر بعلبک پر بدھ کو علی اصبح کی جانے والی کارروائی میں حزب اللہ کے کئی کارکنوں کو حراست میں لیا ہے۔

مشرقی لبنان کا یہ علاقہ حزب اللہ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے اور مقامی ذرائع سے ملنے والے اطلاعات کے مطابق یہاس لبنانی فوج اور حزب اللہ میں کئی گھنٹوں سک سخت لڑائی چلی۔

اسرائیلی فوج بعلبک میں

حزب اللہ کا کہنا تھا کہ کئی اسرائیلی کمانڈوز کو یہاں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اتارا گیا اور وہ یہاں کے الحکمہ ہسپتال میں داخل ہوگئے جہاس حزب اللہ نے ان کو محاصرے میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج نے اس کارروائی کی تفصیل نہیں بتائی ہے لیکن ایک ترجمان نے خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کو بتایا ہے کہ بعلبک سے حزب اللہ کے حراست میں لیے جانے والے افراد کو اسرائیل لے جایا گیا ہے۔

یہ ابھی واضح نہیں ہو سکا ہے کہ حزب اللہ کے کتنے افرارد کو پکڑا گیا ہے تاہم کچھ اطلاعات کے مطابق ان کی تعداد کم سے کم تین ہے کیونکہ ان میں حسین نصراللہ، حسین البرجی اور احمد الغوتہ شامل ہیں۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کا کوئی فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔