http://bbc.com.im/urdu/

Tuesday, 01 August, 2006, 03:14 GMT 08:14 PST

کاسترونےاقتدار بھائی کومنتقل کردیا

کیوبا کے صدر فیدل کاسترو کا ایک اور آپریشن ہوا ہے اور انہوں نے اپنے بھائی راؤل کو اقتدار منتقل کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں صدر کاسترو کا بیان ان کے سیکرٹری نے قومی ٹیلی وژن پر پڑھ کر سنایا۔

بیان کے مطابق صدر کاسترو کی طبیعت ارجنٹائن کے دورے اور کیوبا کے انقلاب کی تقریبات کے بعد خراب ہوئی۔ وہ انتہائی تھکن کا شکار ہوئے اور ان کی آنت کے اندر زخموں سے خون بہنا شروع ہو گیا۔

فیدل کاسترو نے 1959 سے کیوبا میں اقتدار سنبھالا ہوا ہے۔ انہوں نے اپنے بعد اپنے بھائی اور ملک کے وزیرِ دفاع راؤل کاسترو کو صدر نامزد کیا ہوا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر کاسترو نے اپنے کچھ اختیارت وقتی طور پر اپنے بھائی کو منتقل کیئے ہیں۔

فیدل کاسترو کی عمر اس ماہ کی تیرہ تاریخ کو 80 برس ہو جائے گی اور اس موقع پر ملک بھر میں جشن منایا جانا تھا لیکن یہ تقریبات اب دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہیں۔