Saturday, 29 July, 2006, 04:44 GMT 09:44 PST
حکام کا کہنا ہے کہ کیلیفورنیا میں گرمی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد کم از کم 116 ہوگئی ہے۔
ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد عمر رسیدہ اور بوڑھے لوگوں کی ہے۔
ریاست میں کئی کاؤنٹیز نے پہلے ہی ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کر رکھا ہے۔
اس سے پہلے وفاقی حکومت نے کہاتھا کہ امریکہ میں اٹھارہ سو پچانوے کے بعد یہ گرمی کی سب سے بڑی لہر ہے۔
کیلیفورنیا کے گورنر آرنلڈ شیوارزنگر کے دفتر کے مطابق دو روز قبل ریاست میں پڑنے والی شدید ترین گرمی کے لہر کے نتیجے میں گزشتہ بارہ دن کے دوران نوے افراد ہلاک ہو چکے تھے۔ دفتر کے مطابق منگل اور بدھ کو درجہ حرارت ایک سو نو ڈگری فارن ہائيٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
صدی میں مثال نہیں |