Wednesday, 26 July, 2006, 15:21 GMT 20:21 PST
لبنان میں جاری اسرائیلی بمباری نے منگل کے روز ایک نیا نشانہ تلاش کر لیا۔ جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کے چار مبصرین اس وقت ہلاک ہو گئے جب ان کی بیس پر ایک اسرائیلی جنگی طیارے نے بم برسائے۔ اسرائیل نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے تاہم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوفی عنان نے کہا ہے کہ یہ حملہ بظاہر دانستہ طور پر کیا گیا تھا۔