Wednesday, 26 July, 2006, 14:09 GMT 19:09 PST
عیسائیوں کے احتجاج کے بعد ایران میں بھی متنازعہ ناول ڈاونچی کوڈ پر پابندی لگا دی گئی ۔
ڈاونچی کوڈ کے مصنف ڈین براؤن کے پچھلے آٹھ ایڈیشن مارکیٹ میں رہیں گے مگر نئے ایڈیشنز کو ایرانی مارکیٹ میں آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ڈاونچی کوڈ کی اب تک چار کروڑ کاپیاں بک چکی ہیں اور اس پر فلم بھی بن چکی ہے جسے ایران میں ریلیز ہونے نہیں دیا گیا۔
عیسائیوں کو اعتراض ہے کہ اس میں حضرت عیسی کو شادی شدہ بتایا گیا ہے جنہوں نے میری میگڈیلن سے شادی کی اور ان کی نسل آج بھی ہم میں موجود ہے۔
ڈاونچی کوڈ فلم کے ریلیز ہونے پر بہت ملکوں میں احتجاج ہوئے ہیں اور کچھ ملکوں مثلا فلپائن، پاکستان اور کچھ ہندوستانی ریاستوں میں پہلے ہی پابندی لگائی گئی ہے ۔
ایرانی کلچر منسٹری کے نمائندے نے کہا کہ یہ پابندی تین عیسائی راہبوں کی درخواست پر لگائی گئ۔ ایران میں تقریبا ایک لاکھ عیسائی اور انہتر ملین مسلمان ہیں۔