Tuesday, 25 July, 2006, 10:45 GMT 15:45 PST
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لندن
برطانیہ میں ایک ایشیائی نوجوان کے قتل کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
بیس سالہ شیزان عمرجی کو گزشتہ دنوں لنکاشائر کے علاقے پریسٹن میں سڑک کنارے پچاس نوجوانوں کے ایک گروہ نے لڑائی کے دوران خنجر کے وار کرکے ہلاک کر دیا تھا۔ اس لڑائی میں چار مزید افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔
پولیس نے تین نوجوانوں انیس سالہ لیام میکرنی اور لی مور کے علاوہ سترا سالہ نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ تین منگل کے روز ایک مقامی عدالت میں پیش ہوں گے۔
اس واقعے کے بعد علاقے میں فسادات کے خطرے کے پیش نظر بڑی تعداد میں پولیس تعینات کر دی گئی تھی۔
تاہم شیزان کے خاندان نے ایشیائی برادری سے پرامن رہنے کی اپیل کی تھی۔