Wednesday, 05 July, 2006, 04:42 GMT 09:42 PST
پولیس کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دو بم دھماکے ہوئے ہیں جن میں سے ایک دھماکہ ایک بس پر ہوا۔
بس میں دھماکہ کابل کے سٹی سنٹر کے پاس ہوا اور اس میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بس میں سرکاری ملازم سفر کررہے تھے۔
پولیس کے مطابق دوسرا دھماکہ کابل کے شمال میں ہوا۔ اس دھماکے میں کم سے کم چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
افغان فوج کے ایک افسر نے بتایا ہے کہ زخمیوں میں وزارت دفاع کے تین ملازم شامل ہیں۔
منگل کے روز بھی وزارت انصاف کے دفتر کے باہر ایک گاڑی کو اڑا دیا گیا تھا جس میں چھ روز زخمی ہوئے تھے۔