Monday, 03 July, 2006, 08:04 GMT 13:04 PST
جنوبی افغانستان میں جہاں ہفتے کے روز دو برطانوی فوجی اور ان کا ایک مترجم ہلاک ہو گئے تھے مزید لڑائی جاری ہے۔ طالبان نے مسلسل چوتھی شب سنگن میں ایک سرکاری عمارت کو نشانہ بنایا۔
دریں اثنا امریکہ کی قیادت والی اتحادی فوج نے کہا ہے کہ اس نے جنوبی افغانستان میں ایک جھڑپ میں بیس مشتبہ طالبان ہلاک کر دیئے ہیں۔ فوج کا کہنا تھا کہ عسکریت پسندوں نے ہلمند کے قریب ان کی ایک گشتی پارٹی پر حملہ کیا تھا۔
اتوار کے روز قندھار شہر کے قریب ایک امریکی ہیلی کاپٹر گِر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ طالبان نے اس ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا لیکن امریکی اس سے انکار کرتے ہیں۔
گزشتہ ہفتے حملہ آور فوج نے کہا تھا کہ انہوں نے مشرقی نورستان صوبے میں چودہ طالبان جنگجو ہلاک کیئے تھے۔
افغانستان میں طالبان کی طرف سے غیر ملکی فوجوں کو باہر نکالنے کے اعادے کے بعد سے تشدد میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ اتوار کو ہلمند میں دو برطانوی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔