http://bbc.com.im/urdu/

Friday, 30 June, 2006, 04:08 GMT 09:08 PST

اسامہ بن لادن کا نیا وڈیو پیغام

ایک اسلامی ویب سائٹ سے اسامہ بن لادن سے منسوب ایک نیا وڈیو پیغام نشر کیا گیا ہے۔

اس پیغام میں اسامہ بن لادن نے دو ہفتے پہلے عراق میں ہلاک ہونے والے جنگجو ابو مصعب الزرقاوی کی تعریف کی ہے اور انہیں ’مقدس جہاد کا شیر‘ قرار دیا ہے۔

انیس منٹ کے اس وڈیو پیغام میں اسامہ بن لادن کی ساکت جبکہ ابومصعب الزرقاوی کی حرکت کرتی ہوئی تصویر دکھائی گئی ہے۔

یہ اسامہ بن لادن کا اس سال جاری ہونے والا چوتھا پیغام ہے۔ تاہم اکتوبر 2004 کے بعد سے کوئی نئی وڈیو ریکارڈنگ جاری نہیں کی گئی۔