Thursday, 29 June, 2006, 10:30 GMT 15:30 PST
امریکہ میں تعینات عراقی سفیر نے کہا ہے کہ وہ اپنے ایک رشتہ دار کے قتل کے بارے میں امریکی رپورٹ کی تفصیل حاصل کرنے میں نا کام رہے ہیں اور اس پر انہیں صخت مایوسی ہے۔
واشنگٹن میں عراقی سفیر سمیر سمیدی کہتے ہیں کہ ان کے خاندان نے دو ماہ پہلے اس رپورٹ کی کاپی کی درخواست دی تھی۔ اس رپورٹ میں امریکی فوجی مرینز کو کسی غلط کارروائی کے الزام سے بری کردیا گیا تھا۔
سفیر کہتے ہیں کہ وہ اس رپورٹ کے نتائج پر اسے پڑھے بغیر کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن انہیں اس کی کاپی نہیں دی جا رہی۔ ان کے مطابق ان کے کزن کی ہلاکت ایک غیر مسلح شہری کے بے رحم قتل کی مثال ہے۔
سفیر کے کزن کا قتل عراق کے شہر حدیثہ میں ہوا تھا جہاں کئی مہینے بعد چوبیس شہریوں کی امریکی فوجیوں کے ہاتھوں ہلاکت