Saturday, 17 June, 2006, 11:37 GMT 16:37 PST
عراق میں لاکھوں عراقی فوجیوں کی تعیناتی کے باوجود عراق میں تشدد کی کارروائیاں جاری ہیں اور سنیچر کے روز مختلف واقعات میں کم از کم اکتالیس لوگ ہلاک اور سو سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔
عراقی مزاحمت کاروں نے بغداد کی دو مصروف مارکیٹوں میں دھماکے کرنے کے علاوہ اور مارٹر گول فائر کیے۔
پولیس کے مطابق پانچ افراد وقت ہلاک ہو گئے جب بغداد کے مرکزی علاقے کی ہراج مارکیٹ میں ہونے والے بم دھماکے میں کم از کم پانچ لوگ ہلاک جبکہ پچیس لوگ زخمی ہو گئے۔
بغداد سے تیس کلو میٹر دور چیک پوسٹ پر کار بم حملوں میں عراقی فوجیوں سمیت نو افراد ہلا ک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
دو افراد اس وقت ہلاک ہوگئے جب بغداد کے شیعہ علاقے میں واقع مارکیٹ میں ایک راکٹ داغاگیا۔
بغداد میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کیے جانے کے باوجود تشدد کے واقعات جاری ہیں۔
بغداد کےضلع کرادہ میں فوجی چیک پوسٹ پر کار بم حملہ کیا گیا جس میں ہلاک ہونے والے چار لوگوں میں اکثریت عراقی فوجیوں کی تھی۔
اس کے روز قبل عراق کی شیعہ مسجد میں بم دھماکے میں گیارہ لوگ ہو گئے تھے۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ دھماکہ ایک شو بمبر نے کیا۔