Thursday, 08 June, 2006, 18:05 GMT 23:05 PST
اقوام متحدہ کے جوہری توانائی سے متعلق ادارے کے مطابق ایران نے گزشتہ ماہ یورینیم کی افزودگی کا عمل سست کر کے اسے دوبارہ تیز کر دیا ہے۔
آئی اے ای اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے اس کام کو روکنے کی پیشکش ملتے ہی گزشتہ منگل سے یہ کام تیز کر دیا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران سیٹریفیوج اینرِچمنٹ کی مزید مشینیں لگا رہا ہے۔
تاہم یورپی یونین میں خارجہ پالیسی کے سربراہ خاوئیر سولانا کا کہنا ہے کہ ایران سے کسی مفاہمت کے لیے ’میں مایوسی کے مقابلے میں زیادہ پُر امید ہوں‘۔
دنیا کی بڑی طاقتوں نے ایران کو یورینیم کی افژودگی روکنے پر مراعات کی پیشکش کی ہوئی ہے۔