Tuesday, 06 June, 2006, 23:50 GMT 04:50 PST
اس سال عراق کے دار الحکومت بغداد کے مردہ خانے میں چھ ہزار سے زیادہ لاشیں لائی گئیں ہیں اور ان میں سے بیشتر کی موت پُر تشدد واقعات کے نتیجے میں ہوئی۔
اس بات کا پتہ عراق کے وزارت صحت کے نئے عداد و شمار سے ہوتا ہے۔
ان عداد و شمار کے مطابق ہلاکتوں میں ہر مہینے اصافہ ہوتا گیا ہے اور صرف مئی کے مہینے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد چودہ سو تک پہنچ گئی۔
خیال ہے کہ یہ ہلاکتیں زیادہ تر فرقہ وارانہ تشدد کے نتیجے میں ہوئی ہیں۔
یوں سرکاری اندازوں کے مطابق پانچ مہینوں میں چھ ہزار سے زیادہ افراد تشدد میں ہلاک ہوئے ہیں تاہم مبصروین کا کہنا ہے کہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔
ادھر پولیس نے بتایا ہے کہ بغداد کے شمال میں انہیں 9 لوگوں کے قلم کیے ہوئے سر ملے ہیں۔