http://bbc.com.im/urdu/

Monday, 29 May, 2006, 23:39 GMT 04:39 PST

تامل ٹائیگرزدہشت گردوں میں شامل

یورپی برادری نے سری لنکا میں حکومت کے مخالف برسرِ پیرکار علیحدگی پسند گوریلا تنظیم تامل ٹائیگرز کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تامل ٹائیگرز کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ برسلز میں ہونے والی یورپی یونین کے اجلاس میں لیا گیا۔

تامل ٹائیگرز کو دہشت گرد تنظیم قرار دیئے جانے کے بعد تنظیم کے یورپی یونین میں شامل بارہ ملکوں میں موجود اثاثوں کو منجمد کر دیا جائے گا۔

یورپی یونین کے فیصلہ کا ایک سبب سری لنکا میں حال ہی پیش آنے والےتشدد کے واقعات بھی ہیں۔ سری لنکا میں تشدد کے حالیہ واقعات نے وہاں چار سال سے قائم جنگ بندی کے معاہدے کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔یہ معاہدے سری لنکا کی حکومت اور علیحدگی پسندوں کے درمیان چار سال قبل طے پایا تھا۔

امریکی تامل ٹائیگرز کو پہلے ہی دہشت گرد تنظیم قرار دے چکی ہے۔ امریکی حکومت تامل ٹائیگرز کو دہشت گرد قرار دے کر ان کو ہتھیاروں اور پیسے