Friday, 19 May, 2006, 10:26 GMT 15:26 PST
اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کو کیوبا میں واقع گوانتانامو بے کے حراستی مرکز کے علاوہ بیرون ملک میں واقع تمام ایسے خفیہ حراستی مراکز بھی بند کرنے چاہیے جو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے قائم کیے گئے ہوں۔
اقوام متحدہ کی کمیٹی اگینسٹ ٹارچر یا اذیت رسانی کے خلاف اقوام متحدہ کی کمیٹی نے کچھ روز پہلے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کام کرنے والے امریکی ماہرین کے ساتھ ایک سماعت کی تھی۔
گیارہ صفحات پر مشتمل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کو یہ حراستی مرکز بند کر دینا چاہیے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکہ کو فوری طور پر ایسے اقدامات لینے چاہییں جن سے امریکی افواج کی حراست میں لوگوں پر تشدد یا اذیت رسانی کو روکاجا سکے۔
رپورٹ نے یہ پیشکش بھی کی ہے کہ امریکہ تفتیش و پوچھ گچھ کا ایسا کوئی بھی طریقہ ترک کر دے جس سے تششد کا امکان ہو۔
یہ رپورٹ دس ماہرین پر مشتمل پینل نے تیار کی ہے۔