Wednesday, 17 May, 2006, 10:25 GMT 15:25 PST
افغانستان میں ایک مشتبہ حملہ آور اقوام متحدہ کی گاڑی کے پاس دھماکہ کرنے کی کوشش میں ہلاک ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق قندھار سے دس کلو میڑ دور ایک مشتبہ حملہ آور اس
اس وقت ہلاک ہو گیا جب اس نے بارود سے بھری گاڑی کواس وقت آڑا دیا جب قریب سے اقوام متحدہ کی گاڑیوں کا قافلہ گزر رہا تھا۔
افغانستان میں اقوام متحدہ کے ترجمان اینڈرین ایڈورڈز نے بتایا ہے کہ اس دھماکہ میں مشتبہ حملہ آور کے علاوہ کسی اور شخص کے ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
حالیہ مینہوں میں اس علاقے میں طالبان کی کارروائیاں بڑھ گئی ہیں اور آئے دن نیٹو اور افغان فوجیوں پر حملے ہوتے رہتے ہیں۔
قندھار جنوبی افغانستان کا سب سے بڑا شہر ہے جہاں طالبان کی حمایتی لوگوں کی بڑی تعداد بستی ہے۔ نیٹو افواج میں شامل کینیڈا اور برطانیہ کی افوج قندھار میں تعینات ہیں ۔