Monday, 15 May, 2006, 21:57 GMT 02:57 PST
امریکہ لیبیا کو دہشتگردی کے مددگار ممالک کی فہرست سے خارج کر کے مکمل سفارتی تعلقات بحال کر رہا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کونڈالیزا رائس کا کہنا ہے کہ لیبیا نے اس کے بعد سے مسلسل ان ہتھیاروں سے ’اپنی لاتعلقی اور مخالفت کے عزم کو برقرار رکھا ہے‘۔
مکمل سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ نے دہشتگردی کے خلاف امریکہ کی جنگ میں لیبیا کے بہ مثال تعاون کی سراہا ہے۔
اب واشنگٹن لیبیا کےدارالحکومت تریپولی میں اپنے دفترِ تعلقات کو مکمل سفارتخانے کا درجہ دیدے گا۔
امریکی دفترِ خارجہ کے ایک سینئر اہلکار کا کہنا ہے کہ مکمل سفارتی تعلقات کی بحالی کا فیصلہ لیبیا کے رویّے اور کامیاب سفارت کاری بغور جائہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔