Tuesday, 09 May, 2006, 04:38 GMT 09:38 PST
اسرائیل کے بزرگ سیاستداں اور موجودہ نائب وزیر اعظم شمعون پئیرز نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ یہودی ریاست کو دھمکیاں دیتا رہا تو ایران کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
شمعون پئیرز نے کہا کہ ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ان کا ملک بھی تباہ کیا جاسکتا ہے۔
ایران کے صدر احمدی نژاد کہہ چکے ہیں کہ اسرائیل کو صفحۂ ہستی سے مٹا دیا جانا چاہیے۔شمعون پئیرز نے کہا کہ وہ اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹا دینے کا خیال بہت خوفناک ہے۔
انہوں نے کہا جب تباہی کی بات ہو گی تو ایران کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ بھی تباہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہرگز ایسا نہیں چاہتے اور وہ آنکھ کے بدلے آنکھ کی پالیسی کے حق میں نہیں ہیں۔
شمعون پئیرز نے کہا کہ اگر دنیا ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں متحد ہو جائے تو ایران کو عالمی خدشات دور کرنے پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران دنیا کا مذاق اڑا رہا ہے کیونکہ اس کا خیال ہے کہ دنیا بٹی ہوئی ہے اور وہ اس صورتحال سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔