http://bbc.com.im/urdu/

Sunday, 07 May, 2006, 23:11 GMT 04:11 PST

یورپ میں جیلوں پر امریکہ سے تحقیق

یورپ میں امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی جیلوں کے بارے میں تحقیق کے سلسلے میں یورپی یونین کا ایک وفد امریکہ پہنچ گیا ہے۔

یورپی پارلیمنٹ کا یہ وفد یورپ میں سی آئی اے کی خفیہ جیلوں کے بارے میں امریکہ سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔

وفد کے اراکان وائٹ ہاؤس اور سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے حکام سے ملاقات کریں گے لیکن وہ یورپ امریکہ کو مجبور نہیں کر سکتا کہ مبینہ خفیہ جیلوں کے بارے میں اطلاعات مہیا کرے۔

یورپ میں سی آئی کی خفیہ جیلوں کی بارے میں امریکی اخباروں کی رپورٹوں کے بعد یورپی پارلیمنٹ نے معاملے کی تحقیق کا فیصلہ کیا تھا۔

امریکہ نے ان اطلاعات کی تردید نہیں کی ہے لیکن اس سلسلے مزید معلومات فراہم کرنے سے بھی انکار کیا ہے۔

امریکہ پر یہ بھی الزام ہے کہ یورپ میں خفیہ جیلیں قائم کرنے کے علاوہ اس نے مشتبہ دہشت گردوں کو یورپی ملکوں سے اغوا کر کے خفیہ مقام پر لے گیا۔