Wednesday, 03 May, 2006, 14:47 GMT 19:47 PST
نیپال کی عبوری حکومت نے ماؤ باغیوں کے خلاف جنگ بندی کا اعلان کیا اور عندیہ دیا ہے کہ ماؤ قیدیوں کے خلاف دہشت گردی کے تمام مقدمات ختم کیے جا سکتے ہیں۔
نیپال میں ماؤ باغی دس سال سے حکومت فوجوں سے نبرد آزما ہیں اور ملک کے ایک بڑے حصے پر ان کا اثرو رسوخ ہے۔
نیپال میں شاہ گیاانندرا کے خلاف احتجاجی تحریک کے بعد ملک میں پارلیمنٹ کی بحالی کے بعد ماؤ باغیوں نے یک طرفہ طور پر فائر بندی کا اعلان کیا تھا۔
نیپال کے نائب وزیر اعظم کے پرساد اولی نے حکومتی فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ ماؤ باغیوں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات ختم کیے جا سکتے ہیں۔