http://bbc.com.im/urdu/

Sunday, 30 April, 2006, 09:25 GMT 14:25 PST

افغانستان میں بھارتی انجینیئر قتل

افغانستان میں مبینہ طالبان نے انڈیا کے ایک انجینیئر کو ہلاک کر دیا ہے۔ حیدرآباد کے رہنے والے سوریانرائن تین بچوں کے باپ تھے اور جنوری سے بحرین کی ایک کمپنی کے ساتھ افغانستان میں موبائل نیٹ ورک پھیلانے کے منصوبے پر کام کر رہے تھے۔

کس کیئے کی سزا، تصویریں

دریں اثنا افغانستان کے جنوبی صوبوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق جھڑپوں کے مختلف واقعات میں گیارہ شدت پسند اور تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

انہوں نے اس سے پہلے دھمکی دی تھی اگر انڈیا نے افغانستان سے اپنے شہری واپس نہ بلائے تو وہ مغوی کو ہلاک کر دیں گے۔

انڈیا کی وزارت خارجہ نے اس سے پہلے کہا تھا کہ وہ اغوا کرنے والوں سے مذاکرات کے لیے ٹیم روانہ کر رہے ہیں۔ اب انڈیا کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری شیام سارن نے کہا ہے کہ انڈیا افغانستان کی ترقی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا رہے گا۔