Saturday, 29 April, 2006, 03:53 GMT 08:53 PST
اسامہ بن لادن کے نائب ایمن الظواہری نے مغرب سے تعلق رکھنے پر سعودی عرب، اردن اور مصر کی حکومتوں کو غدار اور پاکستان کے صدر جنرل مشرف کی حکومت ختم کرنے کو کہا ہے۔
ایمن الظواہری نے ایک شدت پسند ویب سائٹ پر جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں یہ دعوی بھی کیا کہ مزاحمت کاروں نے عراق میں امریکی افواج کی کمر توڑ دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ القاعدہ نے عراق میں آٹھ سو خودکش حملے کیئے ہیں۔
کچھ دن قبل اسامہ بن لادن کا صوتی پیغام عربی ٹی وی چینل الجزیرا پر نشر کیا گیا تھا۔
اس پیغام میں انہوں نے حماس کے بارے میں مغربی ممالک کے رویے کو صہونیوں کی صلیبی جنگ سے تعبیر کیا تھا۔
اس صوتی پیغام میں اسامہ بن لادن کی آواز کی تصدیق امریکہ نے بھی کی تھی۔