Tuesday, 25 April, 2006, 08:56 GMT 13:56 PST
سری لنکا کے دار الحکومت کولمبو میں فوجی ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملہ ہوا ہے جس میں فوج کے سربراہ لفٹننٹ جنرل سارتھ فوسیکا زخمی ہوئے ہیں۔
سری لنکا میں فوجی ذرائع نے اس حملے کے لیے ایل ٹی ٹی ای کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ فوج کے مطابق اس حملے میں کم سے کم آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
فوجی ترجمان نے بتایا کہ یہ دھماکہ ایک خودکش حملہ آور نے کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ حملہ آور ایک خاتون تھیں جنہوں نے فوجی ہسپتال کے پاس فوج کے سربراہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آور یہ ظاہر کر رہی تھیں جیسے وہ حاملہ ہوں۔
کولمبو جنرل ہسپتال کے ذرائع کے مطابق فوجی سربراہ اور دس اور زحمی افراد کو ہسپتال لایا گیا ہے۔ فوجی سربراہ کے پیٹ میں شدید زخم آئے ہیں اور ان کی امرجنسی سرجری کی جا رہی ہے۔