Monday, 24 April, 2006, 11:20 GMT 16:20 PST
پیر کے روز افغانستان کے جنوب مغربی صوبے ہلمند میں ایک ہوائی جہاز تباہ ہو گیا ہے جس پر انسداد منشیات کے ادارے کے اہلکار سوار تھے۔
امریکی فوج کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ اس جہاز کو رنوے پر ایک ٹرک سے بچنے کے لئیے ایک طرف ہونا پڑا اور یوں وہ رنوے سے ہٹ کر قریب واقع کچھ مکانات سے جا کرٹکرا گیا۔
حادثے میں ایک بچہ ہلاک اور نو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
زخمیوں میں جہاز پر سوار تین مسافر بھی شامل ہیں۔