http://bbc.com.im/urdu/

Thursday, 20 April, 2006, 17:16 GMT 22:16 PST

افغان کابینہ میں بیس نئے وزراء

افغانستان کی پارلیمان نے صدر حامد کرزئی کی طرف سے کابینہ میں بیس نامزد وزراء کے ناموں کی توثیق کر دی ہے۔ کابینہ میں وزیر خارجہ کا عہدہ رنگین دادفر سپانتا اور وزیر دفاع کا قلمدان عبداللہ رحیم وردک کو دیا گیا ہے۔

کابینہ میں تبدیلیوں کے سلسلے میں صدر حامد کرزئی کی طرف سے نامزد کیئے گئے بیس وزرا کے ناموں کی توثیق کے علاوہ پانچ نامزد وزیر ایسے بھی تھے جن کے ناموں کو خفیہ رائے شماری کے ذریعے ارکانِ پارلیمان نے مسترد کر دیا ہے۔

صدر حامد کرزئی کی طرف سے نامزد کردہ جن ناموں کو پارلیمان نے مسترد کردیا ہے ان کو خزانہ، تجارت، اطلاعات، خواتین کے امور، ہوابازئی اور مواصلات کی وزارتوں کے لیے قلمدان سوپپنے کی تجویز دی گئی تھی۔

ان وزارتوں کے لیئے اب صدر حامد کرزئی کو متبادل نام تجویز کرنا ہوں گے۔

اس کے علاوہ ہفتوں کو ان تین وزارتوں پر نامزد کیئے گئےامیدواروں کے ناموں پر مزید غور کیا جائے گا جن کے ناموں کی توثیق بہت کم اکثریت سے کی گئی ہے۔