Tuesday, 11 April, 2006, 09:09 GMT 14:09 PST
سری لنکا کے شمال مشرق میں ایک بس میں دھماکے سے کم از کم بارہ افراد ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بس میں سوار تمام مسافرسیلرز تھے۔
پولیس کے مطابق یہ بس بحریہ کے اہلکاروں کو ترنکومالی کے مقام پر لے جا رہی تھی۔
اس واقعہ سے ایک دن قبل جافنا میں ایک حملے میں پانچ فوجی اور دو عام شہری ہلاک کر دیے گئے تھے۔ اس حملے کا الزام تامل ٹائیگرز پر لگایا گیا تھا، تاہم تنظیم نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
بس دھماکے کی مزید تفصیلات آ رہی ہیں۔