Monday, 10 April, 2006, 01:59 GMT 06:59 PST
ڈلاس میں دسیوں ہزار مظاہرین نے امریکہ میں ان غیر قانونی تارکین وطن کی حمایت میں ریلی نکالی ہے جن کے خلاف سخت قوانین بنائے جا رہے ہیں۔
مظاہرین مطالبہ کر رہے تھے کہ کانگریس ان غیر قانونی تارکینِ وطن کو امریکہ میں قانونی طور پر رہنے کی قانونی منظوری دے۔
ان مظاہرین امریکی پرچم اٹھا رکھے تھے اور بہت سے لوگوں کے پاس سفید پرچم تھے جن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ امن کی علامت ہیں۔
غیر قانونی تارکین وطن کی حامی تنظیمیں اب ملک گیر سطح پر مظاپرے کرنے کے پروگرام بنا رہی ہیں تا کہ اس مسئلہ پو دباؤ میں اضافہ کیا جا سکے۔
جمعہ کو امریکی سینیٹ کے ارکان اس معاملے پر اتفاق رائے پیدا نہیں کر سکے کہ غیر قانونی تارکین کو شہریت اختیار کرنے کے لیے درخواست کرنے کی اجازت دے دی جائے۔
اس سے پہلے امریکہ کے کئی اور شہروں میں بھی تارکینِ وطن کی حمایت میں مظارے ہو چکے ہیں۔
امریکی ایوان نمائندگان تارکینِ وطن کے بارے میں ایک بل کی منظوری دے چکا ہے لیکن سینیٹ میں اس پر بحث جاری ہے۔اس بل کے نفاذ کے بعد درست کاغذات کے بغیر کوئی بھی امریکہ میں داخل نہیں ہو سکے۔
نیو یارک میں مظاہرین نے جو بینر اٹھا رکھے تھے ان میں سے زیادہ تر پر یہ نعرے درج تھے: ’اگر تم تارکین وطن کو تکلیف پہنچاؤ گے تو امریکہ کو تکلیف پہنچاؤ گے‘، ’ہم تمہاری معیشت ہیں‘ اور ’میں نے گراؤنڈ صاف کیا‘۔