Sunday, 09 April, 2006, 04:04 GMT 09:04 PST
شمالی کوریا نے متنبہ کیا ہے کہ اگر امریکہ نے اسے مشتعل کیا تو وہ انسدادی حملے کرنے کے لیے تیار ہے۔
کوریائی وزیر دفاع کم ال چول نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام پر ہونے والی چھ فریقی بات چیت میں شرکت کے باوجود امریکہ بھڑکانے والے اقدام کر رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ انسدادی حملوں پر امریکہ کی اجارہ داری نہیں ہے۔
زوردفاع نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شمالی کوریا اپنے دشمنوں کا صفایا کر دے گا۔
واضح رہے کہ امریکہ کا جھکاؤ جنوبی کوریا کی طرف ہے اور امریکی صدر جارج بش اور حال ہی میں جنوبی کوریا کے سربراہ روہ موہیون نے کہا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں سے مسلح شمالی کوریا انہیں قبول نہیں ہوگا۔
دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے اس کے ساتھ ہی اس امید کا اظہار بھی کیا کہ شمالی کوریا کے ایٹمی تنازعے کا سفارتی اور پرامن حل تلاش کر لیا جائے گا۔