Sunday, 09 April, 2006, 02:05 GMT 07:05 PST
نیپال میں حکام نے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعہ کو نافذ کیے جانے والے کرفیو میں میں ایک دن کا توسیع کر دی ہے۔
نیپالی ٹیلی ویژن کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ کرفیو کے خلاف ورزی کرنے والوں کو گولی مار دی جائے۔
یہ پابندیاں نیپال میں اس لیے لگائی جا رہی ہیں کہ شاہ گیاندرہ کے خلاف جاری مظاہروں کو روکا جا سکے۔
ہڑتال کے تیسرے دن جلوس کے اعلان پر نیپالی حکام نے دارالحکومت کھٹمنڈو میں دن کے وقت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا اور تمام موبائل فون نیٹ ورکس بند کردیے تھ۔
جمعہ کو بھی اعلان کیا گیا تھا کہ مطابق سنیچر کو کرفیو صبح دس بجے سے گیارہ گھنٹے تک جاری رہے گا اور کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گولی مار دی جائے گی۔
![]() | |
| سنیچر کو احتجاج کےدوران سکیورٹی اہلکار اور مظاہرین آمنے سامنے |
نیپال کے بادشاہ شاہ گیانندرا کے خلاف ملک میں جاری تحریک زور پکڑ رہی ہے اور جمعہ کو دارالحکومت کھٹمنڈو میں مظاہروں میں شریک کم از کم ڈیڑھ سو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔