Saturday, 08 April, 2006, 04:25 GMT 09:25 PST
جنوبی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت چھ فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔
اسرائیل نے یہ رفاہ میں یہ حملہ شدت پسندوں کے ایک مبینہ تربیتی کیمپ پر کیا تھا۔ اس حملے میں گروپ کی مزاحمتی کمیٹی کے ایک سینئر رکن اور ان کی پانچ سالہ بیٹی بھی ہلاک ہو گئی۔
عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ حملے کے دوران جو راکٹ فائر کیے گئے ان کے نتیجے میں بارہ افراد زخمی ہوئے۔
گزشتہ ہفتے فلسطین میں حماس حکومت حلف برداری کے بعد اسرائیل کی جانب سے کیا جانے والا یہ شدید ترین حملہ ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ مصر کی سرحد کے ساتھ ایک گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ کیمپ سے نکل رہی تھی۔
فلسطینی سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں سے کم از کم دو افراد گاڑی ہی میں تھے۔
اسرائیل نے یہ حملہ اس وقت کیا ہے جب فلسطینی صدر محمود عباس نے غزہ میں وزیراعظم اسماعیل ہنیہ سے حفاظتی امور پر تبادلۂ حیال کے لیے ملاقات کی ہے۔