Friday, 07 April, 2006, 17:51 GMT 22:51 PST
ترک پولیس کا کہنا ہے کہ ملک کےشمال مشرقی شہر اوردو میں ایک خاتون خودکش بمبار نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا۔ تاہم اس واقعہ میں صرف وہ خود ہلاک ہوئیں اور ان کا ایک مبینہ ساتھی زخمی ہو گیا۔
حکام کا خیال ہے کہ ایک مسجد کے قریب ہونے والا یہ دھماکہ مقررہ وقت سے پہلے ہی اس وقت ہوا جب بمبار بم تیار کر رہیں تھی۔
ایک اور واقعے میں جنوب مشرقی ترکی کے کرد شہر دیار بکیر میں ایک بچے سمیت تین افراد ایک دھماکے میں زخمی ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے استنبول میں مختلف مقامات سے کردستان ورکر پارٹی کے گیارہ کارکنوں کوگرفتار کر کے ان سے آٹھ کلوگرام دھماکہ خیز مواد برآمد کیا ہے۔
ترکی میں ہونے والے یہ دھماکے ترک سکیورٹی افواج اور کردستان ورکر پارٹی کے کارکنوں کے درمیان جاری جھڑپوں اور دھماکوں کا تسلسل تصور کیے جا رہے ہیں۔