Wednesday, 05 April, 2006, 11:36 GMT 16:36 PST
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی طرف سے مبینہ ’شدت پسندوں‘ کو گوانتانامو لے جانے میں برطانیہ کے ملوث ہونے کی خبروں کی مکمل تحقیقات کروائی جانی چاہیے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں مبینہ شدت پسندوں کو ایک ملک سے دوسرے ملک میں لے جانے کو ’غیر معمولی سوانگ‘ کا نام دیا۔
انسانی حقوق کی تنظیم نے الزام لگایا ہے کہ مبینہ شدت پسندوں کو خفیہ مقامات پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔
تنظیم کا دعویٰ ہے کہ سی آئی اے کے چار جہاز گزشتہ پانچ سالوں میں ایک سو اسی مرتبہ برطانیہ کے مختلف ہوائی اڈوں پر اترے۔
برطانیہ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس امریکہ کی ایسی کسی درخواست کا کوئی ریکارڈ نہیں جس میں برطانوی ہوائی اڈوں کو اس قسم کی پروازوں کے لیے استعمال کرنے کو کہا گیا ہو۔