http://bbc.com.im/urdu/

Sunday, 02 April, 2006, 04:44 GMT 09:44 PST

پوپ جان پال دوئم کی پہلی برسی

پوپ جان پال دوئم کی پہلی برسی کے موقع پر آج پولینڈ میں ہزاروں افراد جمع ہو رہے ہیں۔

پوپ کی زندگی: تصاویر

کراکو شہر کے ایک وسیع میدان میں پوپ کے لیئے دعائیں پڑھیں جائیں گی۔ پوپ جان پال نے اپنی آدھی سے زیادہ زندگی اس شہر میں گزاری تھی۔ اس کے علاوہ دارالحکومت وارسا میں بھی ماسس کا اہتمام کیا گیا ہے۔
پوپ کا آخری سفر

ٹھیک اسی وقت جب پوپ جان پال کا انتقال ہوا تھا (یعنی رات کے نو بجکر سینتیس منٹ پر) پورے پولینڈ کے گرجا گھروں کی گھنٹیاں بجائی جائیں گی۔
پولینڈ کے ایک تاجر نے پوپ کا آبائی گھر خرید کر رومن کیتھولک چرچ کو عطیے میں دے دیا

توقع ہے روم میں بھی پوپ بینیڈکٹ سینٹ پیٹرز سکوائر میں جمع ہونے والے ہزاروں افراد کے ساتھ دعا میں شریک ہوں گے۔

روم میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ پوپ جان پال کا مقبرہ پہلے ہی عبادت کے لیئے آنے والوں کے لیئے ایک پسندیدہ مقام بن چکا ہے۔

سنیچر کو پولینڈ کے ایک تاجر نے انجہانی پوپ کا آبائی گھر خرید کر رومن کیتھولک چرچ کو عطیے میں دے دیا تھا۔