Sunday, 02 April, 2006, 09:08 GMT 14:08 PST
عراق میں بیاسی روز تک یرغمال رکھی جانے والی امریکی صحافی جل کیرول نے کہا ہے کہ انہیں اغوا کاروں نے پروپیگنڈا ویڈیو بنانے کے لیئے مجبور کیا تھا۔
امریکی صحافی نے کہا کہ ان کی رہائی سے قبل انٹرنیٹ پر ریلیز کیے جانے والا انٹرویو ان کے خیالات کی درست عکاسی نہیں کرتا۔ اس انٹرویو میں انہوں نے عراقی مزاحمت کاروں کی تعریف اور صدر بش پر تنقید کی تھی۔