Thursday, 30 March, 2006, 02:43 GMT 07:43 PST
سعودی عرب میں حکام نے کہا ہے کہ القاعدہ سے تعلق کے شبہ میں چالیس افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سعودی عرب ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک اعلان کے مطابق یہ گرفتاریاں مختلف شہروں سے عمل میں لائی گئیں جن میں ریاض کے علاوہ مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ بھی شامل ہیں۔
ان گرفتاریوں کے دوران اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا گیا۔
گرفتار ہونے والے چالیس افراد میں آٹھ کے متعلق کہا جا رہا وہ گزشتہ ماہ دنیا کی سب سے بڑی تیل صاف کرنے کی تنصیبات کے منصوبے میں ملوث ہیں۔