Wednesday, 29 March, 2006, 13:23 GMT 18:23 PST
وسطی ایشیا کے ملک کرغستان میں ایک مرغے نے ایسی بانگ دی جس نے اس کی جان بچالی۔ مرغے کے مالک کے مطابق مرغے نے کئی مرتبہ اپنی بانگ میں’اللہ‘ کہا۔
اتفاق سے اس بانگ کو اس وقت موبائل فون پر بھی ریکارڈ کرلیا گیا۔
وسطی ایشیا کے لیئے بی بی سی کی نامہ نگار فرڈیو رابنسن کہتی ہیں کہ اس علاقے سے ایسی خبریں آتی رہتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبا آذر بائیجان میں یہ خبر پھیل گئی تھی کہ وہاں ایک شیر ہر اذان کے وقت اپنی چنگھاڑ میں لفظ’اللہ‘ کہتا ہے جس کے بعد چڑیا گھر کے باہر لوگوں کی قطاریں لگ گئیں۔ اور یہ سلسلہ کافی عرصے تک چلتا رہا۔