http://bbc.com.im/urdu/

Monday, 27 March, 2006, 11:54 GMT 16:54 PST

گمنام عراقی بلاگر انعام کی امیدوار

ایک نامعلوم عراقی خاتون کے لکھے ہوئے بلاگ غیر افسانوی ادب کے لیے بی بی سی فور کے سیمویل جانسن انعام کے لیے نامزد ہوئے ہیں۔

’بغدادبرننگ‘(بغداد جل رہا ہے) کے عنوان سے اس نامعلوم عورت نے انٹرنیٹ پر بلاگوں کی صورت میں آنکھوں دیکھا حال بیان کیا جو مقابلے میں شریک انیس کتابوں میں سے ایک ہے۔ خاتون نے یہ بلاگ ’رِوربنڈ‘ کے نام سے تحریر کیے تھے۔

انعام کی مالیت تیس ہزار ڈالر ہے اور اس کا اعلان چودہ جون کو ہوگا۔

خصوصی ضمیمہ: بلاگ اور بلاگرز

بہترین کتاب کا فیصلہ کرنے والے پینل کے سربراہ پروفیسر رابرٹ ونسٹن نے بتایا کہ اس برس ان کے سامنے مختلف طرز کی تحریریں ہیں اور فیصلہ کرنا مشکل ہوگا۔

انعام کے لیے نامزد ہونے والی دیگر کتابوں میں ایلن بینٹ کی ’ان ٹولڈ سٹوریز‘ اور جنگ عظیم کے بعد روس امریکہ تعلقات پر ایک تحقیق بھی شامل ہے۔

ججوں کے پینل میں تھیٹر کے ہدایتکار سر رچرڈ آئر، کالم نویس کرسٹینا اوڈون اور سنڈے ٹیلیگراف کے ادبی شعبے کے مدیر مائیکل پروجر شامل ہیں۔