Friday, 24 March, 2006, 16:54 GMT 21:54 PST
افغانستان میں مذہبی رہنماؤں نے اسلام سے منحرف ہوجانے والے شخص کو سزا موت سنانے کے خلاف عالمی سطح پر ڈالے جانے والے دباؤ کی شدد مذمت کی ہے۔
اس معاملے پر عالمی برادری کی طرف سے افغانستان پر ڈالے جانے والے دباؤ کو ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے کابل اور گرد و نواح کے مذہبی رہنماؤں نے کہا ہے کہ مذہب تبدیل کرنے والے کو پھانسی کی سزا سنائی جانی چاہیے۔
اس معاملے میں عالمی سطح پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور امریکی وزیر خارجہ کنوڈولیزا رائس نے جمعرات کو صدر حامد کرزئی سے فون پر بات کی اور افغان صدر کو اس مسئلہ پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔