Thursday, 23 March, 2006, 18:04 GMT 23:04 PST
عراقی دارالحکومت بغداد میں مشتبہ مزاحمت کاروں کی جانب سے کیے جانے والے بم حملوں میں کم سے کم پنتیس افراد ہلاک اور تیس زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ پچیس افراد اس وقت ہلاک ہوگئے جب ایک خودکش بمبار نے کار سے پولیس کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کردیا۔
اطلاعات کے مطابق اس حملے میں کم سے تیس افراد زخمی بھی ہوگئے جو دھماکوں کے وقت پاس سے گزر رہے تھے۔
دوسرا حملہ جنوبی بغداد میں واقع ایک شیعہ مسجد پر کیا گیا جس میں چھ افراد ہلاک ہوئے۔
بغداد میں ہی ہونے والے ایک تیسرے حملے میں عراقی پولیس کے چار اہلکار اس وقت ہلاک ہوگئے جب ان کی گشتی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔